ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو جیل میں زیر سماعت قیدی کی خود کشی

منگلورو جیل میں زیر سماعت قیدی کی خود کشی

Fri, 09 Sep 2016 00:00:22    S.O. News Service

منگلورو 7/ستمبر (ایس او نیوز)ڈسٹرکٹ جیل منگلورو میں کیشو گوڈا نامی ایک شخص نے جیل کی سلاخ میں کپڑے کا پھندا ڈال کر رات کے وقت خود کشی کر لی ہے۔ صبح میں جیل اسٹاف کی نظر اس کی لاش پر پڑی۔

بتایا جاتا ہے کہ مہلوک کیشو عصمت دری کے معاملے میں ملزم تھا۔ اور اس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت تھا۔ لاش کو پولیس نے قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے وینلاک اسپتال بھیج دیا۔


Share: